مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا آج تک مسلم لیگ ن میں ہوں، صاحبزادہ فیض الحسن

Sahibzada Faiz-ul-Hassan

Sahibzada Faiz-ul-Hassan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا آج تک مسلم لیگ ن میں ہوں۔

بلدیاتی ادارون میں چئیرمینیوں کے لئے میاں برادران کے فیصلے کے پابند ہیں جماعت کے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے افوائیں پھیلانے والے مخالفین کے ایجنٹ ہیں ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ساری زندگی مسلم لیگ ن میں گزاری کھٹن وقت میں نواز شریف کے ساتھ رہا ان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا الیکشن مین PTI سمیت کسی جماعت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی کسی سے ایسے امیدوار کی حمایت کی ،صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے ہولڈر کو کامیاب کراوایا، انہوں نے کہا کہ افوائیں پھیلانے والے خود اپنے گربانوں میں جھانکیں کیو ںکہ MNA کے خلاف ووٹ منگنے والے ہی در اصل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ NA 181 میں 60 دیہات کو 70 کروڑ کے بجلی کے منصوبے 80 کروڑ کی لاگت سے 100 کلو میٹر پختہ سڑکیں ،5 کروڑ کی لاگت سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ایمرجنسی اور اپریشن ٹھیٹربلاک کی تعمیر ،چوبارہ میں 5 کروڑ کی لاگت سے کامرس کالج فتح پور بائی پاس منصوبہ 200 کے قریب ٹرانسفارمر کی تبدیلی و اپگریڈیشن کا کام ہوا،کروڑگرڈ اسٹیشن کروڑ کا لوڈ کم کرنے کے لئے نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ہے۔