لیگ میں بھرپور ایکشن اور تفریح ملے گی: وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

لاہور (جیوڈیسک) ریورس سوئنگ کے ماہر سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاکستان پریمیئر لیگ کے لوگو کی تقریب کے انعقاد میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی لیکن پی ایس ایل کے انعقاد پر ہر پاکستانی خوش ہے۔

لیگ میں بھرپور ایکشن اور تفریح ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے فارمیٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ایک سے دو سال کے اندر لیگ کے فارمیٹ کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ خامیاں بھی دور کر دی جائینگی۔