ن لیگ کے شیخ انصر اسلام آباد کے میئر منتخب

Sheikh Ansar

Sheikh Ansar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے میئر کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،مسلم لیگ ن کے پینل نے شہر اقتدار کا میدان مار لیا ہے،میئر کے امیدوار شیخ نے انصر نے 49 ووٹ حاصل کئے۔

وفاقی دارالحکومت کے پہلے بلدیاتی میئر کے لئے ن لیگ کے شیخ انصر اور تحریک انصاف کے خرم نواز میں مقابلہ تھا ،جس کیلئے آج صبح پولنگ کا آغاز ہوا ،جس میں 77 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کرنا تھے، اکثریت نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ،نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خرم نواز نے 26 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کے شیخ انصر 49 ووٹ لے کر شہر اقتدار کے پہلے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔