پاناما لیکس، چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات ہوں تو دھرنا نہیں ہو گا : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لندن (جیوڈیسک) ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا پوری دنیامیں پاناما لیکس پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔

وزیراعظم اور ان کے خاندان پر بہت بڑے الزامات ہیں۔ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن قبول نہیں لندن میں 3 فرانزک کمپنیوں سے ملاقات ہو گی۔

انہوں نے کہا پاناما لیکس کے معاملے پر آزاد کمیشن انکوائری کرے ہم بھی مدد کریں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات ہوں تو دھرنا نہیں ہو گا اور اگر انصاف نہ ملا تو دھرنا آخری آپشن ہو گا۔

عمران خان نے کہا 24 اپریل کا جلسہ ایف نائن میں ہی کریں گے اس حوالے سے جہاز میں وزیر داخلہ سے بات کی ہے۔