پاناما لیکس میں شامل بھارتی شہریوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

Finance Minister Arun Jaitley

Finance Minister Arun Jaitley

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پارلیمان میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارن جیٹلی کا کہنا تھا کہ پاناما کی تحقیقات میں پیسہ باہر بھیجنے کے ذرائع اور آف شور کمپنیوں کی آمدنی پر ٹیکس کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاناما پیپرز میں 500 بھارتی شہریوں کے نام سامنے آئے ہیں۔

بھارتی قانون کے مطابق ٹیکس چوری پر دس اور جائیداد چھپانے پر سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔