پاناما لیکس، نواز شریف کا نام غلطی سے دیا گیا، آئی سی آئی جے کا اعتراف

Nawaz Sharif Meeting

Nawaz Sharif Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کا ہنگامہ نیا موڑ آ گیا انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ نے غلطی تسلیم کر لی۔ وزیراعظم نواز شریف کا نام بھی واپس لے لیا گیا۔

آئی سی آئی جے کا کہنا ہے وزیراعظم پاکستان آف شور کمپنیاں نہیں چلاتے اس حوالے سے پاناما پیپرز میں شامل جملہ ایڈیٹنگ کی غلطی تھی جسے ویب سائیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دانیال عزیز کی شکایت پر دیگر غلطیاں بھی درست کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا خود کو رضا کارانہ احتساب کیلئے پیش کر چکے جلد تحقیقات چاہتے ہیں یقین ہے سرخرو ہونگے۔

اس موقع پر وزرا نے کہا آئی سی آئی جے کے اعتراف نے صورتحال واضح کر دی۔ حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی۔