بیالیس ایم این ایز ن لیگ کو چھوڑ دیں گے : شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں اختلافات سر اٹھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بیالیس ایم این ایز نے ن لیگ کو الوداع کہنے کی تیاری مکمل کر لی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی سیاست بچانے کیلئے وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔