لبنان کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں اسرائیلی فوجی زخمی

Lebanon Border

Lebanon Border

لبنان (جیوڈیسک) اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل علاقے میں لبنان کے اندر سے فائرنگ کی گئی ہے جس جا بھرپور جواب دیا گیا۔ تاہم دوسری طرف لبنانی فوج نے فائرنگ کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔

لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کی خبریں صہیونی دشمن کے ذرائع ابلاغ کا مکروہ ڈرامہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے، جب کہ دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں اس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے اندر سےسرحد پر گشت میں مصروف ایک فوجی پارٹی پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجےمیں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے اندر جس سمت سے فائر کیا گیا تھا اس طرف جوابی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 1982ء میں لبنان پر چڑھائی کرتے ہوئے دارالحکومت بیروت کے بعض مقامات پر قبضہ کرلیا تھا۔ 22 سال قبضہ برقرار رکھنے کے بعد 2000ء میں اسرائیلی فوج نے علاقہ خالی کردیا تھا۔