لبنان میں سیکڑوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

Anti Government Protesters

Anti Government Protesters

بیروت (جیوڈیسک) لبنان میں سیکڑوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے دارالحکومت بیروت میں شہریوں نے ملک بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

جا بجا گندگی کے ڈھیر کے سبب شہریوں کو دشواریوں کا سامنا ہے، اس سلسلے میں مہم بھی چلائی گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ آئینی طریقے سے حکومت تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ احتجاج کے دوران شرکاء کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔