لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعدالحریری نے یوم آزادی پر وطن واپسی کا اعلان کر دیا

Saad Hariri

Saad Hariri

پیرس (جیوڈیسک) ریاض میں دو ہفتے قیام کے بعد سعد الحریری سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے، جہاں وہ لبنان کے بحران اور اپنے استعفے کے حوالے سے فرانسیسی صدر امینوئل میکخواں سے تبادلہ خیال کرینگے۔

سعد حریری سے فرانسیسی صدر کی ملاقات کی تصدیق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد مشنوق نے کی ہے۔

فرانسیسی صدر کی جانب سے سعد الحریری اور ان کی فیملی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی عرب سے روانگی کے وقت ٹی وی سے گفتگو کرتے حریری نے کہا اپنے استعفے کے متعلق بات کرنے کے لیے انہیں لبنان واپس آنا پڑے گا تاہم استعفے کی وجوہات کو دور بھی کیا جا سکتا ہے۔

سعد الحریری کا فرانسیسی صدر امینوئل میکخواں اور ان کی اہلیہ نے پیرس پہنچنے پر استقبال کیا۔حریری میکخواں ملاقات کے حوالے سے تہران حکومت نے شدید ردعمل کااظہار کرتے کہاہے کہ فرانس کی پالیسی علاقائی تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔