لبنان: چار خود کش دھماکوں میں 6 افراد ہلاک، 19 زخمی

Suicide Bombing

Suicide Bombing

بیروت (جیوڈیسک) لبنان میں چار خود کش دھماکوں سے چھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے۔

شامی سرحد کے قریب لبنان کے گاؤں میں صبح سویرے خود کش حملے کیے گئے، حملوں میں چھ افراد موقع پر ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے، زخمیوں میں تین لبنانی اہلکار بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، لوگوں کے جمع ہونے پر تین مزید دھماکے ہو گئے ۔ دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔