لیجنڈ کرکٹر مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

 Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح کے بعد لیجنڈ کرکٹر مصباح الحق اہلیہ کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے، پی سی بی حکام کی جانب سے سابق کپتان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنیوالوں میں عثمان واہلہ،ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون الرشید سمیت دیگر پی سی بی آفیشلز بھی موجود تھے۔

مداحوں کی بڑی تعداد بھی ایئر پورٹ پر آمڈ آئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کیریئر کا آخری میچ یادگار رہا۔