کروڑ لعل عیسن لیہ + کی خبریں 5/12/2015

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

Carore Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) محسنِ انسانیت ، وجۂ تخلیقِ کائنات ، نبی آخرالزماں محمد ۖ
کا یومِ ولادت شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے عاشقانِ رسولۖ نے الصلوة والسلام ، کلمہ اور درود کی محفلیں سجا دیں۔ قریہ قریہ لاکھوں عاشقانِ رسول ۖ کلمہ ، درود اور الصلوة والسلام اور یا رسول اللہ کے نعرے بلند کرتے ہوئے سرور کائنات ، فخرِ موجودات محمد ۖ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

روح پرور اجتماعات
ملک بھر کی طرح ضلع لیہ کے شہروں ، لیہ کروڑ ، فتح پور ، چوک اعظم ، کوٹ سلطان ، جمن شاہ ، چوبارہ میں بھی عید میلاد النبیۖ کی با برکت محفلیں سج گئیں۔ عاشقان رسولۖ نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر گلی گلی کوچہ کوچہ استقبالی جھنڈوں ، بینروں اور برقی قمقموں سے سجا یاگیا۔ سرکاری ، نیم سرکاری ، کاروباری امارات ، دفاتر پر چراغاں ۔ ضلع بھر میں 30 سے زائد چھوٹے بڑے جلوسوں میں سب سے بڑے جلوس لیہ اور کروڑ لعل عیسن سے برآمد ہوئے جن میں ہزاروں عاشقان رسولۖ شرکت کی۔ ضلع بھر کی مساجد ، مدارس اور نجی جگہوں پر حضور نبی کریم ۖ کی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں خطابات ، نعت خوانی ، قرأت اور درود سلام کی با برکت محافل منعقد ہوئیں۔ لیہ میں بڑا جلوس میلاد گرائونڈ سے برآمد ہو ا جو کہ چوبارہ روڈ ، شاہ مرجانا ، نقشبندی سٹاپ ، ناز سینما ، اسلم موڑ ، تھانہ سٹی لیہ ، جوگی موڑ ،پرانا کچہری روڈ اور صدر بازار سے ہوتا ہوا غوثیہ منزل پر اختتام پذیر ہوا ۔ راستہ میں جگہ جگہ دودھ ، حلوا اور چاول کی تقسیم ۔

جلوس کی قیادت ایم این اے سید ثقلین بخاری ، ایم پی اے چوہدری اشفاق ، ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین ، مفتی احمد رضا اعظمی، صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی اور شیخ اشرف چشتی نے کی۔ اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر احتمام ایک بڑا جلوس بھی نکالا گیا۔ اس طرح کروڑ لعل عیسن میں بھی مرکزی جلوس دربار حضرت لعل عیسن سے برآمد ہو ا۔ جلوس ٹی ایم اے چوک ، مین بازار ، جنوبی بازار ، کلمہ چوک ، میلاد چوک ، صدیق اکبر چوک ، عمر فاروق چوک ، عثمان غنی چوک اور علی المرتضی چوک سے ہوتا ہوا جامعہ سعیدیہ رضویہ میں اختتام پذیر ہو ا۔ جلوس کی قیادت معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، چوہدری اطہر مقبول ،صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، اے سی تنویر یزدان ، ٹی ایم او ، قاری محمد رمضان باروی و دیگر نے کی۔ اسی طرح چوک اعظم ، فتح پور ، کوٹ سلطان ، جمن شاہ چوبارہ سمیت گردونواح میں روح پرور اجتماعات منعقد کیئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت نے یہودی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے ممتاز قادری کی سزائے موت کا اعلان کیا تو لاکھوں عاشقان رسول سڑکوں پر نکل آئے گے اسلام کے ہر شعبہ میں جدت پسندی اور میلاد کے معاملہ میں قدامت پسندی ۔جس کے صدقے ہر چیز ملی وہ قبول اور جن کی نسبت سے ملی وہ قبول نہیں۔دنیا کی تمام عزتیں اور بلندیاں حضورۖ کے صدقے سے ہیں۔ جس کے حضورۖ ہو گئے اس کا زمانہ ہو گیا۔ لیکن افسوس کہ حسد اور تعصب رکھنے والے سب کچھ جاننے کے باوجود بھی نہیں مانتے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے مزارات ، مساجد ، سکولوں پر حملے کرنے اور بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈائون احسن اقدام ہے۔ جس پر ہم حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ ابن علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے میلاد النبیۖ کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب اسلام کی ترقی عروج پر ہے تو جن کے صدقے سے اسلام ملا ان کا میلاد بلند کیوں نہ کیا جائے۔

نماز میں اٹھنا بیٹھنا ، روزہ میں بھوکا پیاسا رہنا یہ سب حضرت عشق کا اعجاز ہے۔ میلاد منانا نبیوں اور صحابہ کی سنت ہے۔ اور رحمان کا طریقہ ہے۔ جو آج کے دن خوشی نہ کرے وہ بڑا بد بخت شیطان ہے۔حکومت نظام مصطفٰی کے نفاذ اور مقام مصطفٰی ۖ کے لیے قانون سازی کرے،ممتاز قادری جیل میں انتظار کر رہا ہے کے میرے آقا کے غلام کب جاگے گیں،اگر حکومت اپنے ذاتی مفاد کے لیے آئن میں تبدیلی کر سکتی ہے تو اس ملک کے آئین کوشرعیت کے مطابق کیوں نہیں بنایا گیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے آقاۖ کے مرتبے کے خلاف کسی کا قلم یہ زبان حرکت میں آئی تو اس کی زبان نکال دیں گے اور قلم توڑ دیں گے،حکومت نے یہودی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے ممتاز قادری کی سزائے موت کا اعلان کیا تو لاکھوں عاشقان رسول سڑکوں پر نکل آئے گے،اس موقع پر ہزاروں شرکاء جلوس نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی،انہوں نے 11 اور12ربیع الاول کی رات بجلی کی بار بار بندش اور TMAکی جانب سے لائٹنگ کا متبادل انتظام نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے جلوس کے راستوں پر سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر شدید غصے کا اظہارکیا اور کہا کہ مثلک اہل سنت ملک کا اکثریتی حصہ ہے لیکن ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر آئیندہ ایسا ہوا تو ہم ہر چیز جام کر ک رکھ دیں گے دور جہالت میں بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔

لیکن حضورۖ جس دن دنیا میں تشریف لائے تو اس دن تمام مائوں کے ہاں بیٹے پیدا ہوئے۔ ذکر میلاد منانا درود پڑھنا ، خیرات عقل سلیم جبکہ نعرے لگانا جذبات کا اظہار کرنا جنون عشق ہے۔ جلوس کی قیادت ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر قاری اشفاق گولڑوی، چوہدری اطہر مقبول ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور ، اے سی کروڑ تنویر یزدان ، ٹی ایم او کروڑ ، مخدوم قمرالزمان قریشی ، حاجی بائو محمد رفیق ، مرکزی انجمن تاجران کے صدرپنجاب کی سینٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ ، ذوالفقار علی خان ایڈووکیٹ ،ملک عمر علی اولکھ چئیرمینUC ،حافظ محمد اسحاق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، قاری محمد رمضان باروی و دیگر قیادتو دیگر نے کی۔ جلوس 10 بجے دربار حضرت لعل عیسن پر مختصر تقریب اور چادر پوشانی کے بعد شروع ہوا جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکے کی۔ جلوس ٹی ایم اے چوک ، مین بازار ، صدر بازار ، میلاد چوک ، چنڈی موڑ ، بسراء چوک اور تکبیر چوک سے ہوتا ہوا جامعہ سعیدیہ رضویہ میں اختتام پذیر ہوا۔ قاری محمد اشفاق سعیدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے ذکر کو بلند کیا۔

توپھر آپۖ کے ذکر کو کون کم کر سکتا ہے۔ ہر سال کی طرح آج کا جلوس زیادہ عروج پر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ذکرِ رسولۖ بلند کرنے کا حکم دیا اور ذکرِ میلاد بھی بلند کیا۔قاری رمضان باروی نے کہا کہ آپۖ کی ولادت با سعادت سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے۔ جب سرکار مقام شفاعت پر جلوہ گر ہونگے تو آب کوثر پاس ہو گا۔ اور جاں بہ لب ہونگے تو جام کوثر آپۖ سے ہی ملے گا۔ یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا ۔قرآن میں درج ہے کہ آپۖ کا ذکر ہر روز بلند ہوتا رہے گا۔ جن کی سوچ اس کے برعکس ہے تو یہ ان کی جہالت اور خام خیالی ہے۔ اسلام کے ہر شعبہ میں جدت پسندی اور میلاد کے معاملہ میں قدامت پسندی ۔جس کے صدقے ہر چیز ملی وہ قبول اور جن کی نسبت سے ملی وہ قبول نہیں۔ ہم نبی آخرالزمانۖ کے پیروکار ہیں۔ پھر آپۖ کی تعلیمات پر عمل کیوں نہیں کرتے۔ اگر تم آپۖ کے صدقے میں ملنے والی چیزیں قبول کرتے ہو تو پھر تمہیں میلاد کی محافل بھی قبول کرنا ہونگی۔ حضرت عبداللہ ، حضرت عبدالمطلب ، بی بی آمنہ اور بی بی حلیمہ کو مقام ملا تو صرف حضورۖ کے صدقے سے ہے۔ محبت الفت جذبۂ باطنی سے بازاروں کو سجانا خوشی کا اظہار ہے۔ جلوس کے اختتام پر عید گاہ سعیدیہ میں عظیم الشان جلسہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسہ سے قاری محمد اشفاق سعیدی ،خطاب جبکہ قیصر نقشبندی اور شیخ صفدر کوکب نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔آخر میں الیکشن کی رات قتل ہونے والے تنویر جعفری کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اور اخر میں ہزاروں افراد کو لنگر تقسیم کیا گیا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ+کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) جھانگیر ترین کی 46000 ووٹوں کی لیڈ سے پی ٹی آئی کی جانب سے چار حلقوں کے کھولنے کا مطالبہ درست ثابت ہوا تین حلقے کھولے گئے جبکہ ایک حلقہ خواجہ سعد رفیق حکم امتنائی کے باعث نہ کھل سکا،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر PTIرہنما سردار بہادر خان نے اپنے بنان میں کیا انہوں نے کہا کہ NA122 میں بوگس ووٹوں کا اندراج ہوتا رہا جس کے باعث دھاندلی سے حکومتی امیدوار کو جتوایا گیا ان کا یہ کامیابی عارضی ہے،NA154 میں جھانگیر تیرین کی 46000ووٹو کی لیڈ سے ثابت ہو گیا کہPTIکی جانب سے 4حکقے کھولنے کا مطالبہ درست تھا انہوں نے کہا 2013تمام الیکشن پوگس تھا حکومت کو مستفی ہو کر فوج کی نگرانی میں شفاف الیکشن کروئے جائے