لیموں آپ کی زندگی تبدیل کر سکتا ہے

Lemon

Lemon

ترش لیموں انتہائی صحت بخش ہوتا ہے ، بعض غذائی ماہرین کے نزدیک یہ انسانی صحت کے لیے بہترین غذاؤں میں سرفہرست ہے ، غذائی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ترش لیموں دل اور بالوں کو طاقت بخشتا ہے اور انسانی جلد کو صحت اور سلامتی فراہم کرتا ہے۔

یہ اکثر اوقات جراثیم کے خاتمے کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے ، شاید آپ کو یہ بات معلوم نہ ہو کہ تُرش لیموں باورچی خانے میں ناپسندیدہ بُو سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں مددگار ہوتا ہے ، اس کے علاوہ یہ باورچی خانے میں موجود جراثیم کو بھی ختم کرتا ہے۔

ایک ترش لیموں لے کر اُس کو 44 حصوں میں کاٹ لیں مگر ان حصوں کو ایک دوسرے سے الگ نہ کریں ، تھوڑا سا نمک لے کر اس لیموں پر چھڑکیں اور پھر اس کو باورچی خانے میں رکھ دیں ، یہ عمل باوچی خانے میں موجود ہر قسم کی بدبو پر قابو پانے میں معاون ہوگا اس کے علاوہ یہ جراثیم کو ختم کرنے کے واسطے بھی فائدہ مندہ ہے۔

آپ تُرش لیموں کو ایک طاقت ور “اینٹی سیپٹیک” کے طور پر بھی استعمال میں لا سکتے ہیں ، اس کے لیے 3 عدد تُرش لیموں کا رس نچوڑ کر اُسے تھوڑے سے سیال صابن اور نمک کے ساتھ ملا دیں ، اس کے بعد اس مخلوط مرکب کو پانی کی بوتل میں رکھ لیں اور اسے جراثیم کو ختم کرنے کے واسطے استعمال کریں ، اس طریقے سے آپ کو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں اور یہ روایتی کیمیائی مواد کا ایک قدرتی نعم البدل بھی ثابت ہوتا ہے۔