ہم جنس پرستی ایک ملعون لعنت ہے، قوم لوط پر اس عمل کی وجہ سے پتھروں کی بارش ہوئی

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ ہم بار بار اس بات پر میڈیا اورحکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ وہ مغربی تہذیب اور فحش معاشرتی روایات کو روکے نہ کہ اسے آزادی دے، قادیانی پیروکار شیریں مزاری کو چاہیے کہ اپنی ہم جنس پرست اولاد کو قابو میں رکھے، قادیانی ایجنڈا اس ملک میں نہیں پنپ سکتا ہے

سندھ سے لے کر کشمیر تک کی جامعات اور کالجز میں قادیانی لابی ایسے خیالات اور منفی سوچ کو عام کر رہی ہے، دہریت، فاشزم، لادینیت، سیکرلرزم اور ہم جنس پرستی کی تعلیم دی جارہی ہے، شیریں مزاری خود بھی قادیانی پیروکار ہے اور اب اس بیٹی کا ہم جنس پرستی کی حمایت کرناماں کی تربیت کا واضح ثبوت ہے، خان صاحب سے درخواست ہے کہ اپنی جماعت کو قادیانی پیروکار اور دین کے دشمنوں سے آزاد کریں۔

امام انقلاب امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی رہائش گاہ بیت الرضوان پر ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے علماء و مشائخ کے اعزاز میں منعقدہ افطارکے موقع پر علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ مسلسل اللہ کے عذاب کو دعوت دی جا رہی ہے، ملک میں مغرب زدہ نظام مسلط کیا جا رہا ہے، پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلی میں امریکہ کے عمل کی مذمت میں قرارداد پیش کی جانی چاہیے اور پوری دنیامیں واضح طور پیغام دیا جائے کہ مسلم ممالک امریکی و یورپ کے انسانیت سوز قوانین اور عالمی فحاشی کو رد کرتے ہیں اور اس قانون کے بعد سے ایک مسلمان میں امریکہ و یورپ کے لئے نفرت اور بڑھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستی ایک ملعون لعنت ہے

قوم لوط پر اس عمل کی وجہ سے پتھروں کی بارش ہوئی اور قوم صفحہ ہستی سے مٹادی گئی، یہود و نصارٰی کے ساتھ ساتھ دنیاکا کوئی بھی مذہب میں ہم جنس پرستی اور ایسی شادیوں کی اجازت نہیں دیتا ہے، امریکی غلام شیریں مزاری اپنی بیٹی سے کہے کہ گھر کی بات گھر ہی میں رکھے ، ایسے لوگوں کو پاکستان سے ملک بدر کردینا چاہیے، اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا شفیق احمد بھڑوڑوصوبہ سندھ کے رہنما مفتی نورالنبی فخری،پیر محمد علی جان سرہندی، مولانا بدر الدین سراہیو، اور دیگر خادمین و ذمہ داران نے شرکت کی۔