لیوس ہملٹن کی کینیڈین فارمولا ون میں پول پوزیشن

Canadian Formula One Race

Canadian Formula One Race

کینیڈا (جیوڈیسک) برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن نے کینیڈین فارمولا ون کوالیفائنگ ریس میں کامیابی حاصل کرکے پول پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

کینیڈا میں ہونے والی فارمولا ون ریس کے کوالیفائنگ رائونڈ میں ڈرائیورز کامیابی سمیٹنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن اور جرمنی کے نیکو روزبرگ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن 1 منٹ 12 اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں طے کر کے حریفوں پر فتح کی دھاک بیٹھائی۔

لیوس ہملٹن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پول پوزیشن بھی اپنے نام کی۔ جرمنی کے نیکو روز برگ نے بھی پھرتی دکھائی اور دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کے ہم وطن سیباسٹین ویٹل کی تیسری پوزیشن رہی۔