کراچی کی خبریں 16/11/2016

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معاشرتی طور پر جو ریاستیں مساوات سے محروم ہوتی ہیں وہ کفر کی حکومتیں کہلاتی ہیں اور جن ریاستوں میں انصاف نہ ہوتا تو ان میں ظلم کا نظام رائج ہوتا ہے جبکہ بد قسمتی سے پاکستان روز اول سے مساوات سے تو محروم ہے ہی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات رہی ہیں جبکہ انصاف کے تقاضوں پر پورا اترنے کے حوالے سے پاکستان کی عدلیہ کا کردار کسی بھی طرح سنہرا یا تاریخ ساز نہیں بلکہ نظریہ ضرورت سے عبارت اور ذاتی و حکومتی مفادات کا تابع دکھائی دیتا ہے ان حالات میں موجودہ عدلیہ کیلئے پانامہ لیکس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورا کرنا انتہائی مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ملزمان کا طویل اقتدار اور سعودی فرمانرواوں سے قرابت و رشتہ داری کے باعث ان کیلئے پانامہ پیپرز کو جھوٹا ثابت کرنا انتہائی آسان ہے اور اسلئے عدلیہ نے اگر قوانین کے مطابق فیصلہ کیا تو یہ صرف قانونی فیصلہ ہوگا اسے منصفانہ کسی طور نہیں کہا جائے گا کیونکہ اصل حقیقت و حقائق سے قابل ججز اور عدلیہ بہر طور واقف و آگاہ ہے اور قانون کے مطابق کیا گیا فیصلہ قوم کسی طور پسند کرے گی جس کے بعد عدلیہ کا ہی نہیں قانون وآئین کا بھی کوئی احترام عوام میں باقی نہیں رہے گا جو خانہ جنگی کا باعث بن جائے گا اس لئے پانامہ لیکس پر فیصلہ عدلیہ کیلئے بہت بڑا اور کڑا امتحان بننے والا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت پر رہائی پر انہیں دلی مبارکباد اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میئر کی اسیری سے کراچی کے عوام کا بڑا نقصان ہوا ہے اسلئے ان کی رہائی کراچی کے عوام اور بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ناگزیر و ضروری تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میئر کراچی جیل سے نکلتے ہی کراچی کی صورتحال پر توجہ دیں گے اور صحت وصفائی کی ناقص صورتحال کو بہتر بنانے کیساتھ سڑکوں کی حالت زار کی بہتری اورعوام کو تمام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ترجیحی بنیادوں پر ادا کریں گے ۔ گجراتی سرکار نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی علالت پر اظہار تشویش اور ان کی صحت و درازی عمر کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گورنر کراچی کے جیل سے باہر آئے ہیں اسی طرح قوم کو امید ہے کہ گورنر بھی جلد اسپتال سے باہر آجائیں گے۔ سورٹھ ویر نے ارشد وہرہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میئر کی اسیری کے دوران ڈپٹی میئر کی حیثیت سے ارشد وہرہ نہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں بلکہ میئر کی کمی کے احساس کا بڑی حد تک ازالہ بھی کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برہان وانی کی شہادت سے تحریک آازدی کشمیر میں آنے والی شدت سے پریشان بھارتی افواج و حکومت آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے کیلئے جبر ودرندگی کے تمام حربے آزمارہی ہے اور بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر جاری انسانیت سوز مظالم کا مقصد کشمیریوں کو نفسیاتی طور پر خوفزدہ کرنا ہے مگر کشمیری عوام خوفزدہ ہونے کی بجائے مزید جرا ¿ت کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی آزادی کی تحریک دن بہ دن مضبوط و منظم ہوتی جارہی ہے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی میں شدت اور پاکستان کی جانب سے اس تحریک کی حمایت جس طرح پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کی صورت بن چکی ہے اس سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے خطرات برھتے ہی جارہے ہیں ان حالات میں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کے امن کو محفوظ رکھنے کیلئے بھارت کو لگام ‘ پٹہ اور نکیل تینوں ڈالے کیونکہ پاک بھارت جنگ نہ تو یہیں تک محدود رہے گی اور ہی روایتی جنگ ثابت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ عبداللطیف بھٹائی نے ہمیشہ احترام انسانیت کا پیغام دیا کیونکہ احترام انسانیت ہی امن ‘ اخوت اور محبت کی کنجی ہے اسلئے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا اگر شاہ لطیف کے فلسفہ احترام انسانیت پر کاربند ہوجائے تو دنیا سے نفرتوں ‘ بد امنی ‘ دہشتگردی اور مسائل و مصائب کا خاتمہ ممکن ہے ۔ یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر علی سولنگی نے معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور سولنگی اتحاد پنجاب کے صدر کے علاہ آرائیں برادری کے رہنما ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کے ہمراہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دینے ‘ پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔