پی ایس 76 کے متعلق لیاقت علی جتوئی خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر شہر بھر میں جیالے سڑکوں پے نکل پڑے

PPP  Rally

PPP Rally

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) حلقہ پی ایس 76 پر دوبارہ انتخابات والے فیصلے پر خیرپور ناتھن شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پہنچی جہاں پے جیالوں نے خوب بھنگڑے ڈال کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے پی ایس 76 کے صدر اعجاز علی چانڈیو ، پی ایس 76 کے چیئرمین کے امیدوار مشہودالحق گاڈہی ،پ پ سٹی خیرپور ناتھن شاہ کے صدر امداد علی گاڈہی اور دیگر نے کی۔

اس موقعے پر ریلی میں شریک پ پ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی ایس 76 پر پ پ امیدوار انجنئیر عبدالعزیز جونیجو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کسی بہی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ دوبارہ انتخابات میں فتح پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی۔