لیاقت علی جتوئی کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

K.N.Shah, Liaquat Ali Jatoi

K.N.Shah, Liaquat Ali Jatoi

خیرپور: ناتھن شاہ میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے بیٹو جتوئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن کا دوسرا باب شروع ہوچکا ہے۔خود کو پیپلز پارٹی کا جیالہ کہنے والے مراد علی شاہ نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔

آرٹیکل نمبر 25اور 27کے تحت اس قسم کی اسٹیٹمینٹ دینا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہم اس کے خلاف ہائے کورٹ جارہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ تک جائینگے۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ زرداری لیگ کو چاہیے کہ وہ مراد علی شاہ کو فورن ہٹائے ورنہ ہائے وولٹیج کا ایسا جھٹکا لگے گا کہ جس کا انہوں نے کبہی سوچابہی نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل پر چائے پینے اور کرکٹ کھیلنے سے صوبہ نہیں چلے گا۔سندھ کی 72 فیصد عوام گورنر راج اور مارشلا کا مطالبہ کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 406ارب روپے کی کرپشن کرنے والے کا احتساب نہیں ہوتا۔سندھ کابینا میں 18وزرا کے بجائے 19وزرا شامل کیے گئے ہیں۔انہوں نے احتسابی اداروں سے سندھ میں ہونے والی کرپشن خلاف نوٹیس لینا کا مطالبہ کیا۔

03152515800