لیاقت آباد میں بڑھتی ہوئی نقب زنی کی وارداتوں پر اسحاق تیموری کا اظہارتشویش

Karachi

Karachi

کراچی : امیر جماعت اسلامی زون لیاقت آباد اسحق تیموری نے لیاقت آباد میں بڑھتی ہوئی نقب زنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے لیاقت آباد میں دکانوں کے تالے کاٹ کر قیمتی سامان لوٹنے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

وارداتوں میں مسلسل اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، واقعہ سے مقامی لوگ اور تاجر برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی حالیہ شرح سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس حکام نے لوگوں کو مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر قابوپانے میںمکمل طورپر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ پولیس کی ناک کے نیچے درجنوں دکانوں کو لوٹ لیا جاتا ہے،جرائم پیشہ عناصر کی آزادانہ نقل وحرکت سے ایسامحسوس ہوتا ہے کہ ان عناصر کوپولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

اسحق تیموری نے کہا کہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حقیقی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔#

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320