لبرل سوچ یزیدی سوچ ہے، غیرت اور شرم وحیاء سے عاری دین دشمن حکمرانوں کی وجہ سے معاشرہ زوال پذیر ہے

Speech

Speech

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لبرل سوچ یزیدی سوچ ہے، غیرت اور شرم وحیاء سے عاری دین دشمن حکمرانوں کی وجہ سے معاشرہ زوال پذیر ہے شب روز بدلتے رہیں گے لیکن محمد کے گھرانے کا ذکر ہوتا رہے گا اسلام کا جھنڈا صرف و صرف مدارس کے طلبہ ہی بلند کریں گے۔

ڈاکٹر انجینئیر اور وکیل سے یہ کام نہیں ہو گا حافظ سعید احمد اللہ کے ولی اور سچے عاشق رسول تھے ان خیالات کا اظہار پیر آف چھتر شریف سید غوث گیلانی ،قاری محمد اشفاق سعیدی ،مفتی احمد رضا اعظمی مولانا منیر احمد نظامی ،عبدالحمید چشتی ،مفتی امان اللہ ،محمود الحسن گولڑوی سمیت دیگر علماء کرام نے جامعہ سعیدیہ کروڑ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و عرس مولانہ سعید احمد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ کے مہمان خصوصی سید محمد غوث شاہ گیلانی پیر آف چھتر شریف،سید غلام محی الدین پیر آف خیر شاہ شریف تھے۔

مولانا احسان اللہ چشتی نے کہا مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں شریعت محمدی محبت رسول ۖ اہل بیت و صحابہ کا درس ملتا ہے قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی سچی کتاب ہے جس کی تلاوت کرنا ثواب اور اجر عظیم ہے ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاتا ہے مولانا مفتی احمد رضا ا عظمی نے کہا کہ قرآن مجید راہ ہدایت ہے قرآن مجید کی ڈگری کا مقابلہ کوئی یونیورسٹی والا نہیں کر سکتا حضرت محمد ۖ کو ماننے کے لئے دلیل کی نہیں بلکہ دل سے ایمان لانے کی ضرورت ہے حضرت علی کعبہ شریف میں پیدا ہوئے نمازی خانہ کعبہ سے منہ پھیرے تو نماز نہیں ہوتی اوراگر مومن حضرت علی سے منہ پھیر لے تو ایمان سلامت نہیں رہتا سید محمد غوث شاہ گیلانی کہا کہ جہاں جبرائیل کی انتہا ہوتی ہے وہاں حسین کے نانا کی ابتدا ہوتی ہے۔

Speech

Speech

دینی مدارس مسجد نبوی سے لے کر آج تک قرآن مجید کی تعلیم دے رہے ہیں یہاں سے متقی پرہیز گار بلکہ اصل انسان وجود میں آتے ہیں قاری محمد اشفاق سعیدی نے کہا کہ کسی یونیوسٹی یہ کالج سے امام غزالی امام راضی ،حضرت داتا گنج بخش ،حضرت پیر مہر علی یہ نصیر ملت پیدا نہیں ہوا بلکہ خانقاہوں اور مدارس نے ہی ولی قطب ابدال اور غوث پیدا کیے انہوں نے کہا کہ سیاست دان گو نواز گو کے نعرے تو لگاتے ہیں لیکن کبھی کسی نے مغربی یلغار کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگایا۔

اسلام کی سربلندی اور شریعت محمدی کے دفعہ کے لئے ہمیشہ خانقاہوں اور مدارس کے طلبہ ہی میدان میں آئے دوسری جانب حکمران یہودو ہنود کے اشاروں پر چل رہے ہیں جن کا وقت قریب ہے اللہ تعالیٰ ہمیں منافق حکمرانوں سے بچائے اور باکردار نیک شریعت محمدی ۖ کے پابند اور وفادارحکمران عطاء فرمائے آخر میں فارغ التحصیل طلبہ پیر سد غوث محمد گیلانی ،غلام محی الدین بستی خیر شاہ اور قاری محمد اشفاق سعیدی نے اپنے دست مبارک سے کی آخر میں ختم شریف اور ملک پاکستان کی سلامتی اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کرائی گئی جلسہ سے غلام فرید ،غلام صدیق بخاری ،امام بخش قادری ،سعید امیر حیدر شاہ،مفتی یعقوب نقشبندی، مولانا اعظم چشتی نثار احمد حسینی سلیمان حاضر غضنفر چشتی ،غلام معین الدین چشتی ،فخر الدین چشتی ،سرفراز چشتی سمیت دیگر افراد نے حصہ لیا۔آخر میں بہت بڑے لنگر کا احتمام کیا گیا۔