لیبیا: فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں، 14 افراد ہلاک

Libya Army, Rebels Clashes

Libya Army, Rebels Clashes

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو چکے ہیں۔

جمعہ کے روز امریکی فضائیہ نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ جس کے نتیجے میں نومبر میں اغواء کئے گئے 2 سربین مغویوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔