لیبیا: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکوں سے 2 افراد شہید

Libya Blasts

Libya Blasts

بن غازی (جیوڈیسک) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں مسجد میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بن غازی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد سعد بن عبیدہ میں آئی ای ڈی کے ذریعے دو دھماکے کیے گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق دھماکوں میں کم از کم دو افراد کے شہید ہونے اور 55 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیبین حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد دو بیگوں میں رکھا گیا تھا تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ تین ہفتے قبل بھی بن غازی میں ایک مسجد کے باہر کار بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔