لیبیا : داعش اور فوج کے درمیان جھڑپیں، 4 فوجی ہلاک، 30 زخمی

Libyan Force

Libyan Force

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں داعش اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں چار فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے لیبیا کے بحیرہ روم کے ساحل کے ساتھ ساتھ ڈھائی سو کلو میٹر علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

جہاں سے وہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت پر حملے کرتی ہے۔