لیبیا : بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک

Immigrants Boat Sink

Immigrants Boat Sink

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کی بندرگاہ زوارة کے قریب بحیرہ روم میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق درجنوں افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

کشتی میں دو سو کے لگ بھگ افراد سوار تھے۔ کشتی میں سوار تارکین وطن کی اکثریت افریقی نژاد ہے۔