لیبیا نے پاکستانی، یمنی اور ایرانی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

Libya

Libya

بن غازی (جیوڈیسک) بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور منقسم لیبیا کی انتظامیہ نے یمن، ایرانی اور پاکستانیوں پر ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔

گزشتہ روز ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے پہلے سوڈان، بنگلہ دیشی، فلسطینیوں اور شام کے باشندوں پر ویزا پابندی لگائی جا چکی ہے۔

وزیراعظم عبداللہ تعینی مشرقی لیبیا میں صرف ایک ریاست پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ تعینی حکومت اور اتحادی سکیورٹی فورسز اس وجہ سے صرف تبروک اور مصری سرحد کے قریب مشرقی ہوائی اڈوں پر پابندی کے عمل کو نافذ کر سکیں گے۔