لیبیا کا طیارہ ہائی جیک، 118 مسافر سوار

Libyan Plane Hijacked

Libyan Plane Hijacked

ولیٹا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرکے مالٹا میں اتار لیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ہائی جیکروں نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

افریقیا ایئرویز کا یہ طیارہ لیبیا سے مسافروں کو لے کر اپنی منزل مقصود کی جانب جا رہا تھا کہ ہائی جیکروں نے اسے زبردستی مالٹا میں اتار لیا۔ اطلاعات ہیں کہ طیارے میں 118 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار ہیں۔ مالٹا کے وزیراعظم نے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس اے 320 ایئرکرافٹ کی اپنی منزل مقصود بحیرہ روم کے جزیرے کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک جہاز میں ہی موجود دو ہائی جیکروں نے طیارے کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی اور اسے زبردستی مالٹا میں اتار لیا گیا۔

اس ہائی جیکنگ میں کون ملوث ہے؟ ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔