لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثني قاتلانہ حملے میں بچ گئے، محافظ زخمی

Libyan Prime Minister

Libyan Prime Minister

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثني قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملے میں ان کا ایک محافظ زخمی ہوا۔

وزیر اعظم کی گاڑی پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ پارلیمان کے اجلاس کے بعد واپس جا رہے تھے۔

لیبیا کے وزیرِ اعظم سنہ 2014 سے شدت پسندوں کی جانب سے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے بعد سے طبرق سے حکومت چلا رہے ہیں۔