لیبیا : سیکیورٹی فورسز کی داعش کیخلاف کارروائی، 7 جنگجو ہلاک

Libya Security Forces

Libya Security Forces

طرابلس (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق صبراتہ کی ملٹری کونسل کے ترجمان صبری کشادہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شہر سے 20 کلومیٹر جنوب میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران داعش کے 7 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 3 مشتبہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جبکہ ایک شامی جنگجو اور ایک تیونسی خاتون کو 3 سالہ بچے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔