لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کا مظفرگڑھ ایئر ڈیفنس فیلڈ فائرنگ

Muzaffargarh  Air Defense  Field Firing

Muzaffargarh Air Defense Field Firing

لیہ (نامہ نگار) کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد ، ہلال امتیاز (ملٹری) نے مظفرگڑھ ایئر ڈیفنس فیلڈ فائرنگ رینجز پر آرمی ایئر ڈیفنس کی پریکٹس فائرنگ کا معائنہ کیا۔

آفیسرز اور سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ان کی پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا اور نصیحت کی کہ تربیت کے اعلیٰ معیار اور مورال کے ذریعے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا، میجر جنرل سلیم رضا، میجر جنرل فرحت عباس ثانی اورمیجر جنرل حمود الزمان خان بھی موجود تھے،ملتان:کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد مظفرگڑھ ایئر ڈیفنس فیلڈ فائرنگ رینجز پر آرمی ایئر ڈیفنس کی پریکٹس فائرنگ کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔