امام بخاری کی زندگی اور علمی کردار میں ماں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، مولانا عزیز الرحمن

Karachi

Karachi

کراچی : بین الاقوامی شہر ت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بنات (گرلز سیکشن) کی ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور علما کرام نے کہاکہاسلام عالمگیر مذہب ہے جوجہالت وناخواندگی کا کھلا دشمن ہے،خواتین کیلئے علم کا حصول مردوں سے زیادہ ضروری ہے۔

ماں دین دار ہو تو بچے بھی دیندار پیداہوتے ہیں ، کیونکہ انسان کیلئے ماں کی گود پہلی درسگاہ ہوتی ہے ، امام بخاری کے زندگی اور علمی کردار میں ان کی ماں کا کردار بڑااہم رہاہے ، خواتین کیلئے علم کے حصول کی مخالفت کرنے والے خواتین اور اسلام کے دشمن ہیں ، ، بہترین اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا مرکزی کردار ہوتاہے امی عائشہ کے توسط سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی ہم تک پہنچی۔

صحابہ کرام کے مابین کسی بھی مسئلہ پر اختلاف ہوتاتو وہ سید ہ حضرت عائشہ صدیقہ سے ہی رابطہ کرتے تھے اور ان ہی کی ہدایات پر عمل کرتے۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ للبنات کی ختم بخاری کی تقریب کے موقع پر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم اور استاذالحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ،ناظم تعلیمات شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید غوری ،مولانا عزیز الرحمن اعظمی،مفتی نذیر احمد خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جبکہ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول ، مولانا فرحان نعیم ، بنات کے نگران مولانا رحمت قدیر ، مولاناسیف اللہ ربانی ،مولانا جہاں یعقوب ، مفتی عبدالرحمن بھی موجود تھے ، اس موقع پر فارغ تحصیل ہونے والی طالبات کی چادر پوشی کی گئی اور پورے سال نمایایہ کارکردگی کی حامل طالبات کو انعامات سے نوازا گیااس موقع پر صدارتی خطاب رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ موجودہ دور میں مغرب اسلام کو عورت کے حقوق کا دشمن قرار دینے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے اور یہ باور کرانے کی کوششیں کی جاتی ہیں کہ علماء کرام تعلیم نسواں کے مخالف ہیں۔

اسلام عالمگیر مذہب ہے تعلیم کا حصول مردسے زیادہ خواتین کیلئے ضروری ہے ، جو لوگ خواتین کی حصول تعلیم کے مخالف ہیں وہ اسلام اور خواتین کے دشمن ہیں ، تعلیم سے فراغت کے بعد جس گھر میں جائیں وہاں علوم کے چراغ روشن کریں ، زبان پرکنٹرول کے ذریعے سے گھریلوں جھگڑوں کا سدباب ممکن ہے ، مدارس سے فارغ التحصیل طالبات اپنے اخلاق واقدار کے ذریعے معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کیلئے اہم رول اداکرسکتیں ہیں۔۔

بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی نے کہاکہ علما انبیا کے وارث ہیں اور خواتین عالمات بطور خاص ازواج مطہرات کی وارث ہیں ، معلمات معاشرے کی اصلاح میں بہت اہم رول ادا کرسکتی ہیں ، بچوں کی تربیت ،عورتوں میں اسلامی تعلیمات کا فروغ اور اسلام کی نشرو اشاعت کیلئے نت نئے اور پرانے وسائل استعمال کریں، انہوں نے کہاکہ طالبات اپنے گھروں کو ہی مدارس بناکر اشاعت اسلام اور دین کی سربلندی کیلئے خدمات سرانجام دیں کیونکہ کہ ماں کی گود ہی پہلا مدرسہ ہے۔

ماں اگر دیندار ہوتو اولاد نیک اور صالح ہوگی اور ماں بے دین ہوتو لازما اولاد پر بھی اس کا اثر پڑے گا، امام بخاری کے عملی کردار میں بھی ان کی ماں دخل کارفرما تھا اسلئے بچوں کی طرح بچیوں کو بھی تعلیم دینا ضروری اور والدین پر فرض ہے،تاکہ یہ بچی بیٹی ، بیوی ،بہن اور بہو کا کاکردار بھی بہتر اداکرے ، گھر کے بڑے فارغ ہونے والی بچیوں کے ساتھ تعاون کریں انہیں دین کی خدمت کرنے کے مواقع فراہم کریں ۔مولانا نذیراحمدخان ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ والدین گھروں میں طالبات کو دینی ماحول فراہم کرنے کی حتی الوسع کوشش کریں۔

تاکہ حاصل کردہ علم ضائع نہ ہواور علم کی اشاعت کیلئے اپنی اولاد کی بھرپور مدد کریں انہوں نے کہاکہ اسلام نے عورت کو مکمل تعلیم کا حق دیا ہے جبکہ اس کے مدمقابل مغربی تہذیب اور دیگر تہذیبوں نے عورت کو بازاری چیز بنا کر ہردور میں خواتین کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی ہے،انہوں نے کہاکہ صحابہ کرام کے درمیان کسی مسئلہ پر اختلا ف ہوتاتو وہ حضرت امی عائشہ سے رابطہ کرتے اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے تھے واضح رہے ختم بخاری شعبہ بنین 24اپریل کو ہوگی۔