کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 8/9/2017

Dera kotla

Dera kotla

کوٹلہ ارب علی خان : کڈنی سنٹر گجرات لوگوں کیلئے ایک زندگی کی امید ہے۔ تمام لوگوں کو چاہئے کہ اس ادارے میں بڑھ چڑھ کر معاونت کریں۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر ۔ اس ادارے میں ہر مریض کا مساوی بنیادوں پر مفت علاج ہور ہاہے جس میں کسی غریب امیر میں کوئی فرق نہیں۔ آج اس ادارے میں آکر دلی خوشی ہوئی ہے کہ ابھی درد دل رکھنے والے بہت سے انسان معاشرے میں موجودہیں۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے بورڈ آف گورنرز اور ادارے کے ممبران اور تمام افراد جنہوں نے اس کو بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری اصغر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، محمود اقبال گوندل چیف آفیسر ضلع کونسل، میاں اعجاز، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل اور چوہدری شفقات عدالت بھی موجو دتھے۔ انہوں نے کڈنی سنٹر کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔ ان کا کہناتھاکہ مغربی ملکوںکے ہسپتالوں کے معیار کے مطابق ہسپتال بنا کر عوام کو مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ میری تمام درد دل رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ اس سنٹر کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالیں۔ بلاشعبہ یہ ایک اجر عظیم ہے جس میں لوگوں کو ایک نئی زندگی فراہم کی جارہی ہے لوگ اپنے پیاروں کے ڈائلسز بغیر کسی معاوضے کے کروا کر زندگی کے حسین پل ان کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

کوٹلہ ارب علی خان( )چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کا محمودہ عاجز ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری اصغر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، محمود اقبال گوندل چیف آفیسر ضلع کونسل، میاں اعجاز، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل اور چوہدری شفقات عدالت بھی موجو دتھے۔ اس دوران انہوں نے مس محمودہ عاجز کی کڈنی سنٹر کے لئے کروڑوں کی زمین عطیہ کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کا کہناتھاکہ آج معاشرہ مس محمودہ عاجز جیسی درد دل رکھنے والی عورتوں کی وجہ سے قائم و دائم ہے۔ جنہوں نے دنیاوی لالچ کی بجائے عین مذہبی فریضہ کی ادائیگی کرتے ہوئے اللہ کی خوشنودی اور غریبوں کی دعائیں لینے کیلئے اتنا اہم اقدام اٹھایا۔ محمودہ عاجز کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور طالبات کے ہاتھ سے بنائے ہوئے ماڈلز اور کڑھائی کردہ سوٹ اور ڈیزائنز کو بھی چیک کیا ۔ مزید برآں انہوں نے انسٹیٹیوٹ کی انسٹرکٹر کی کاوشوں کو بھی سراہا اور سٹوڈنٹس کو ہنرمند اور باصلاحیت ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

کوٹلہ ارب علی خان ( )گیریژن کمانڈر میجرجنرل کامران علی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے گیریژن کمانڈر میجرجنرل کامران علی کے ساتھ میجر عزیز بھٹی شہید کی فیملی بشمول ان کے بھائی سردار علی اور بیٹے میجر ظفر بھٹی کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور میجر عزیز بھٹی شہید کی اس عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ چھ ستمبر کو تقریب میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر، ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، اے سی ہیڈ کوارٹر وقارخاں اور ٹکا خاں نے شرکت کی۔ گیریژن کمانڈر میجر جنرل کامران علی نے عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی قبر پر منعقدہ تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر کو تقریب کے لئے ضلع کونسل کی طرف سے بہترین انتظامات کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل گجرات نے مزار کی تزئین و آرائش اور کیٹرنگ کے علاوہ مہمانوں کے بیٹھنے کے لئے بہترین کرسیوں کے انتظامات بھی کئے ہوئے تھے جس سے یہ تقریب آج سے پہلی ہونے والی تقریبوں سے بالکل ہی منفر د نظر آئی ۔تقریب میں 17ڈویژن کے آفیسران اور جوانوں کے علاوہ سکولوں کے بچوں اور باہر سے آئے مہمانوں نے شرکت کی۔