اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں سلمان خان كو ہیرو دیكھنا چاہتا ہوں، دھرمیندر

Dharmendra

Dharmendra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر سنگھ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں سلمان خان کو بطور ہیرو دیکھنا چاہتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر سنگھ كا كہنا ہے كہ اگر ان كی زندگی پر كبھی كوئی فلم بنے تو سلمان خان كو اس میں سلمان خان کو اپنا کردار ادا کرتے دیکھنا چاہتا ہوں كیوں كہ ہم دونوں میں بہت سی عادتیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ذاتی زندگی میں میری طرح سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین اداكار ہونے كے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔

اپنی فلم ’’یملہ پگلا دیوانا‘‘كے سیكوئل كے بارے میں دھرمیندر كا كہنا تھا كہ اس فلم كے بننے سے پہلے ہی اپنے بیٹے سنی دیول اور فلم سازوں كو آگاہ كیا تھا كہ یہ فلم باکس آفس اتنی زیادہ كامیاب نہیں ہوگی اور اس كی ریلیز كے بعد ایسا ہی ہوا۔