زندگی کو محمد مصطفی کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزاروں گے تو کامیاب ہو جائو گے: علامہ حسن رضا

Syed Nazar Mother Chehlam

Syed Nazar Mother Chehlam

لاہور : تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں سید نذر عباس گیلانی کی والدہ کے چہلم کے موقع پر پیر سید سلطان شاہد ربانی،پیر سید مراتب علی شاہ،پیر سید اقبال حسین گیلانی،پیر سید ذاکر صاحب ،رانا مبشر اقبال، ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین، طارق شبیر ، منشا سندھو، مختلف علاقوں کے چیئرمین جن میں حاجی بشارت علی،ملک منشائ،ملک جاوید اقبال، ملک خالد فاروق کھوکھر، عطا اللہ سندھو،حامد گجر، منور بھٹی وائس چیئرمین ارشد رضا ایڈووکیٹ، شفقت نیازی، انیس خاں نتھی، چوہدری نواز، خالد جوئیہ ، کونسلرز سید عرفان شاہ ،ذولفقار قریشی، محمد سجاد، سلمان رائے، رفاقت سہوترا، آصف رحمانی کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جس کی وجہ سے چہلم کی تقریب ایک سیاسی تقریب میں بدل گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن رضا نے کہا کہ ہم لوگ اپنے اصل مقصد سے دور ہوچکے ہیں ہم زندگی کو اپنا بنا کر گزاریں گے تو لڑائی جھگڑا ہی ہوگا اور اگر محمدۖ کے بتاتے ہوے طریقے کے مطابق گزاریں گے تو کامیاب ہوجائیں گے۔

حضرت علامہ سید شمس الدین مشہدی صاحب نے کہا کہ ہم پر دو طرح کے حقوق ہیں ایک حقوق اللہ اور ایک حقوق العباد اور حقوق العباد کا نچوڑ ماں باپ کی خدمت ہے اگر ہم سب زندگی اور موت کی حقیقت کو سمجھ لیں تو ہمارے لیے زندگی گزارنی آسان ہوجاے گئی۔

چہلم کی تقریب سے دیگر علما ء کرام نے بھی خطاب کیا آخر میں پیر سید مراتب علی شاہ صاحب چمرو شریف نے رقعت آمیز دعا کروائی۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367