زندگی ہجر کی کہانی ہے

Life Story

Life Story

زندگی ہِجر کی کہانی ہے
اِس کہانی میں جو کہانی ہے
اب تیرے رُوبرو سنانی ہے
چاند ہے، رات ہے، سمندر ہے
اور یادوں کی راجدھانی ہے
اِک دیا آج بھی جلانا ہے
پر سحر آج بھی نہ آنی ہے
ہم نے کشتی یہ آرزوئوں کی
غم کے دریائوں میں بہانی ہے
چاند تاروں سے روشنی لے کر
تیری ہر رہگزر سجانی ہے
کِس کو معلوم اِس محبت میں
زندگی ہِجر کی کہانی ہے
تیرا ہر خواب ہے نیا زریں
میری ہر آرزو پرانی ہے

زریں منور