لیما: پرو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر

Lima

Lima

لیما (جیوڈیسک) شمال مغربی پرو میں طوفانی بارشوںٍ کے بعدبد ترین سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گھروں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں، مکانات تباہ ہوگئےاور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب سے 30ہزار متاثر ہیں، جبکہ 3000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔