محدود ٹیکس آمدن، برآمدات، سرمایہ کاری میں کمی چیلینج ہیں: سٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک نے مالی سال 16- 2015ء کی تیسری سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عارضی طور پر ٹیکس وصولی کے اقدامات کے باوجود محصولات کا دائرہ کار محدود ہے جس کے لئے حکومت کو اقدامات لینے پڑیں گے۔

گزشتہ مالی سال کی کاکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے میں نقصانات کے باوجود معاشی ترقی کی رفتار برقرار رہی کیونکہ صنعتی اور خدمات کے شعبے نے بہتر پرفارم کیا۔ اجناس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی رفتار گھٹی جبکہ گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا۔

اس کے علاوہ جولائی تا مارچ 2016ء مالی خسارہ مجموعی پیداوار کے 3٫4 فیصد تک محدود رہا، جو مالی سال 15- 2014ء کے اسی عرصے کے دوران 3٫8 فیصد تھا۔