شیر پنجاب کون بنے گا اس کا فیصلہ ہو گا آج

Rustam Punjab

Rustam Punjab

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج شیر پنجاب دنگل کا جوڑ پڑے گا ۔ ٹائٹل کے لیے مالو پہلوان اور عمیر پہلوان زور آزمائیں گے۔

اکھاڑہ لگے گا پنجاب اسٹیڈیم میں اور ٹائٹل ہے شیر پنجاب ۔ پہلوانوں کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ شیر پنجاب کون بنے گا اس کا فیصلہ ہو گا آج ۔

ٹائٹل کے لیے فخر لاہور مالو پہلوان اور عمیر پہلوان ہتھ جوڑی کریں گے ۔ اس کے علاوہ بھی کئی چھوٹے بڑے جوڑ ہوں گے ان میں شہوار پہلوان کا اچھو پہلوان طاری پہلوان کا گونگا پہلوان اور شاہد پہلوان کا بلال پہلوان سے جوڑ ہو گا ۔

کل رستم زمان گاما پہلوان دنگل کے جوڑ ہوں گے ۔