ایتھنز کی خبریں 6/6/2018

Athens

Athens

لزبن (زاہد مصطفی اعوان سے) آغاخان گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز پانچ جولائی سے لزبن میں ہو گا، تفصیلات کے مطابق اسماعیلی فرقے کے روخانی پیشوا آغا خان کی گولڈن جوبلی تقریبات پانچ جولائی سے گیارہ جولائی تک پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں منعقد ہونگی جس میں دنیا بھر سے آغاخان کے ماننے والے شرکت کریں گئے، روخانی محفل دربار میں ہزاروں عقیدت مند آغا خان کا دیدار بھی کریں گئے جبکہ کلچرل پروگرام میں راخت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے پروگرامز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایتھنز (زاہد مصطفی اعوان سے) یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں گجرات کا رہائشی نوجوان شرید زخمی تفصیلات کے مطابق یونانی دارلحکومت ایتھنز کے قریب ایک ٹریفک حادثہ میں اکیس سالہ حسن رضا سکنہ فیض آباد گجرات بری طرح زخمی ہو گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس و ایمبولینس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے راہنماء موقع پر پہنچ گئے ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لزبن (زاہد مصطفی اعوان سے ) پاکستان پرتگال ٹریڈ فیئر کا انعقاد اگست میں پرتگال کے شہر لزبن میں کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق پاک پورپ فرینڈشپ فورم کی چیرپرسن ثمینہ عرفان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پرتگال کے شہر لزبن میں تیرہ اگست کو امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے حوالہ سے پاکستانی اور پرتگالی بزنس کمیونٹی کے درمیان ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ چودہ اگست کو پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں گووادر، گجرات،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے منسلک افراد شرکت کریں گئے اور اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو فرغ دینا ہے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں