خواندگی میں اضافہ ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ راجہ محمد اعجاز

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد : خواندگی میں اضافہ ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ تعلیم کو عام کرنے سے ہی ملک وقوم کو ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارچیئرمین المثمن ویلفیئر سوسائٹی پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان، جنرل سیکرٹری راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے سوسائٹی کی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

اس موقع پرراجہ فرید اللہ خان، محمدنعیم اشرف، ڈاکٹر رضا سلطان، عامر شاہ، راجہ عنصر، راجہ ظاہر و دیگرعہدیداران موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے اس لئے ہی دہشت گرد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ تعلیم سے دور ہو کر قوم تنزلی کی جانب چلی جائے گی۔ لہذاء ہم کواپنے اپنے مقام پر تعلیم دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیم دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔