شرح خواندگی میں بہتر ہونے کے باوجود گلگت میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ناقابل فہم ہے: زبیر حفیظ

Zubair Hafeez

Zubair Hafeez

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی نسبت گلگت بلتستان کی شرح خواندگی بہتر ہے مگر یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے سہولیات کا فقدان ہے۔ حکومت کی جانب سے گلگت کے طلبہ کے لئے سہولیات کا انتظام نہ کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں جمعیت کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے طلبہ کی جانب سے بھر پور استقبال اور عزم عالیشان مہم میں شرکت پوری قوم کے لئے امید کا پیغام ہے۔ کراچی کے ساحل سے لے کرہمالیہ کے دامن تک عزم عالیشان ، ہمارا پاکستان مہم کی مقبولیت قوم کے نوجوانوں کی اپنے ملک سے محبت کا ثبوت ہے۔

گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کیلئے میڈیکل اور انجینئرنگ کے تعلیمی ادارے کا قیام جلد از جلد یقینی بنایا جائے تا کہ اس خطے کے طلباء و طالبات پاکستان کے دیگر صوبوں میں جانے کے بجائے یہی پر تعلیم حاصل کر سکیں ۔گلگت بلتستان میں ایک ہی یونیورسٹی ہے جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلباء کی بڑی تعداد پاکستان کی دیگر صوبوں میں جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو مساوی حقوق اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں،اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں غیر ضروری پروٹوکول اور اضافی مراعات نہیں لیں ، ٹیلنٹ کی قدر کرنے پر اسلامی جمعیت طلبہ کی شکر گزار ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ ایک منظم طلباء تنظیم ہے جس نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعمیر سیرت اور ان کے اچھے مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے اس عظیم پروگرام کے انعقاد پر میں جمعیت کے تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنا بڑا پروگرام منعقد کیا ۔میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں بے حیائی اور دیگر معاشرے کی برائیوں کے مقابلے میں کھڑی ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ جو بھی کام کرتی ہے ہم اس میں ان کے ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں جہاں بھی ہماری ضرورت پڑے وہاں ہم جمعیت کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے۔عزم عالیشان سٹوڈنٹس ایکسپو کا افتتاح تقریب ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر حفیظ اور سابق وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ صاحب نے کیا۔افتتاحی سیشن میں ان طلباء کو جنہوں نے کئیر ئیر کونسلنگ ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔

ان کو ان کی رپورٹس دی گئی ۔کئیر ئیر کونسلنگ رپورٹ جناب مشتاق احمد ایڈووکیٹ سابق وزیر قانون اور صدر الخدمت فائونڈیشن گلگت بلتستان ریجن حبیب الر حمان اور زینت شاہ نائب امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے دیں اس کے علاوہ ایکسپو سے جعفراللہ ، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، راجہ آفتاب احمد ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کشمیر و گلگت بلتستان نے بھی خطاب کیا۔ ایکسپو میں طلبہ و طالبات اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔