ردیف ”گریہ ”کے تحت سلام گزار ادبی فورم کے زیر اہتمام 85 ویں ماہانہ محفل

Mushaira

Mushaira

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلام گزار ادبی فورم انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 85ویں ماہانہ سلام کی محفل ردیف ”گریہ ” کے تحت اصغر علی سید کے دولت کدے پر منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت ملک کے ممتاز شاعر ، دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف فیروز ناطق خسرو نے کی جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی ممتاز شاعرہ ڈاکٹر ثروت حسین رضوی تھیں ۔مہمان اعزازی لاہورسے تشریف لائے ہوئے شاعر قمر زیدی اور نسیم شیخ تھے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ممتاز شاعر اور سلام گزار ادبی فورم کے روحِ رواں مقبول زیدی نے انجام دیئے ۔تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے فیروز ناطق خسرو نے کہا کہ محفل میں شریک شعرأ نے نہایت خوبصورت اور با معنیٰ کلام پیش کئے ہیں ۔

خاص طور سے نوجوان شعرأ نے جو کلام پیش کئے ہیں وہ بہت ہی زیادہ فکر انگیز اور فنی صفات سے مزین ہیں ۔مقبول زیدی نے نوجوان شعرا ٔ کے کلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلام گزار ادبی فورم نے نئی نسل کو متحرک کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کے ثمرات نمایاں ہونے لگے ہیں ۔ آج کی نئی نسل بہت خوبصورت اور فکر انگیز شاعری کررہی ہے ہمارا مستقبل شاعری کے حوالے سے بہت تابناک ہے ۔تقریب میں سب سے کم عمر شاعر فاخر رضا فاخر نے طرحی کلام پیش کرکے مشاعرے کا باقاعدہ آغازکیا تقریب میں جن شعرا نے کلا پیش کیا ان میں ۔فاخر رضا فاخر ،سلمیٰ عارف سلمیٰ،مقبول زیدی،حجاب فاطمہ حجاب،کمیل ظہور،م م مغل،ندیم قیس،مہتاب عالم مہتاب،توقیر تقی،،عدنان عکس ،درپن مراد آبادی ،اختر انجم ،خمار زیدی ،کشور عدیل جعفری ،حنیف عابد ،پروین حیدر،فرحت عباس ترمذی،سردار اختر بلوچ،شہنشاہ نقوی ،عقیل عباس جعفری،سید انور جاوید ہاشمی،پرویز نقوی،سمیع نقوی ، اصغر علی سید ،مہمان اعزازی نسیم شیخ ، قمر زیدی ،مہمان خصوصی ڈاکٹر ثروت حسین رضوی اور صدرمحفل فیروز ناطق خسرو شامل تھے۔