ادبی پلیٹ فارم قلم کی روشنی کے زیراہتمام مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد

Qalam

Qalam

لاہور: ادبی پلیٹ فارم ”قلم کی روشنی ”کے زیراہتمام مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا ،جس میں نئے ابھرتے لکھاری کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں ابھارنے کے مواقع فراہم کئے گئے،. پہلا مقابلہ مضمون نویسی موضوع “قلم اور قلم کار” تھا۔۔

اس ادبی پلیٹ فارم کی انچارج رائٹر رفعت خان تھی، مقابلے میں تمام نئے تخلیق کاروں جن میں مصباح مشتاق، شبینہ گل، سعدیہ سعد، ماہم علی، کوثر ناز، وردہ جمیل، حراعظمت، وجیہہ سحر، جویریہ ثنائ، انیقہ اظہر، انعم کنول، ثناء خان، فاطمہ حسینی، صائمہ سجاد بنگش اور صالح عزیز نے شاندار طریقے سے شمولیت کی ،اس مقابلے کے جج صاحبان پروفیسر رضیہ رحمن، مصنفہ ام طیفور , شاعرہ و مصنفہ سباس گل تھیں اس مقابلے میں کوثر ناز کے مضمون کو پہلی پوزیشن ملی۔۔

دوسری پوزیشن حرا عظمت قریشی جبکہ تیسری پوزیشن شبینہ گل کے مضمون نے سمیٹی،قلم کی روشنی کے تحت ہونے والے مقابلے کی معاونت صباء جرال،فاطمہ حسینی،میاں صداقت حسین،مسکان احزام اور بنت شاہ نے کی۔مقابلہ جیتنے والی پہلی تین پوزیشن ہولڈرز کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔