ادب سرائے انٹرنیشنل کے زیراہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ زیرصدارت طارق واصفی منعقد ہوا

Adab Mushaira

Adab Mushaira

لاہور (ایم اے تبسم سے) معروف ادبی تنظیم ادب سرائے انٹرنیشنل کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیض گھرماڈل ٹائون لاہور میں ماہانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت طارق واصفی نے کی،مہمان خاص بزم چغتائی کے چیئرمین طارق چغتائی جبکہ مہمان اعزازسیدفراست بخاری تھے،نظامت کے فرائض معروف شاعرہ سفینہ سلیم چودھری ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔

میانوالی سے آنے والی عتیق خان نے مہمان شعراء کرام کو ادب سرائے انٹرنیشنل کی طرف سے پھول پیش کئے،شعراء کرام زاہدشمسی، اقبال راہی، محمد عباس مرزا، سلیم صابر، خالد ناصر، نداسرگودھوی، نصیر احمد، ریحانہ اشرف، عذرہ مرزا، عثمان رضی، اقبال کیفی، نورین سبزواری، سجاد جعفری، ندیم شیخ، ریحانہ شبیر، شفیق عطاری، ڈاکٹر نعمان فاروق، ایاز الغنی، عاصم سعید، احسان حسن ساحر اور پروفیسر اعتبار ساجد کیساتھ ساتھ بہت سے شعراء کرام نے اپنا کلام پڑھا اور خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر ادب سرائے کی چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز مزمل نے سعودی عرب سے اپنے پیغام میں محفل مشاعرہ میں شرکت کرنے والے تمام احباب کے خصوصی دعائیں اور سلام بھیجا، اور احباب کی شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Adab Mushaira

Adab Mushaira