جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں: وینا ملک

 Veena Malik

Veena Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ انکا ابھی بھارت جاکر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے انھوں نے کہا ہے کہ ان کا جینا اور مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

تین سال بعد وطن واپسی کے بعد اپنے ایک تازہ انٹرویو میں وینا نے کہا کہ وہ اپنا ایکٹنگ کیریئر دوبارہ شروع کرنے کی خواہشمند ہیں تاہم اس مرتبہ وہ اس کی ابتداء ڈرامہ سے کرنا چاہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اس کے لئے آفرز ہیں۔ذرائع کے مطابق وینا ملک اس مرتبہ اپنی فلم پروڈکشن کمپنی بنانے کے ارادہ سے پاکستان آئی ہیں لیکن وہ ابھی اس بارے کوئی بات سامنے نہیں لا رہیں۔

وینا نے ایک ٹی وی پروگرام کی میزبانی بھی شروع کر دی ہے۔وینا نے بتایا کہ وہ سانحہ پشاور کے شہداء کے اعزاز میں ایک نیا گانا بھی تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔