مویشیوں کے تنازعہ پر سالے نے بہنوئی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

Sardar

Sardar

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) خانپور کے گاوں ھلی میں مویشیوں کے تنازعہ پر سالے نے بہنوئی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ خانپور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق امرین نے اپنے چالیس سالہ بہنوئی سردار ولد بلال پر مویشیوں کے تنازعہ پر طیش میں آکر فائرنگ شروع کر دی ،سردار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔

نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ ملزم امرین ولد میر ولی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔