للیانی ٹول پلازہ پر ٹھیکیدار نے متعلقہ حکام سے ملی بھگت کر کے اوور چارجنگ شروع

Aleem Shakeel

Aleem Shakeel

مصطفےٰ آباد/للیانی (علیم شکیل سے) للیانی ٹول پلازہ پر ٹھیکیدار نے متعلقہ حکام سے ملی بھگت کر کے اوور چارجنگ شروع کر دی۔

آویزاں شیڈول ریٹ لسٹ غائب۔ تعینات عملے کا شہریوں سے بد تمیزی سے پیش آنا معمول بن گیا۔ اوور چارجنگ فوری بند کرائی جائے شہریوں کا خادم اعلیٰ سے مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ ماہ جون میں للیانی ٹول پلازہ مصطفےٰ آباد کا ٹھیکہ رانا اشتیاق وغیرہ نے 12 کروڑ روپے میں حاصل کیااور چارج لیتے ہی تعینات عملہ نے کار اور پک اپ کے 20 روپے کی بجائے 30 روپے،مسافر ویگن اور بس کے 60 کی بجائے 80 روپے زبردستی وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

شہریوں کے اعتراض اور مصدقہ شیڈول ریٹ لسٹ دکھانے کے مطالبہ پر عملہ غنڈہ گردی اور گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پروفیشنل ہائی ویز اتھارٹیز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیکس کی اوور چارجنگ کو بند کرایا جائے اور ٹھیکیدار کو شیڈول ریٹ لسٹ کی مصدقہ کاپی آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔