ایل این جی کی قیمت پر، وفاقی وزیر پٹرولیم اور پی ٹی آئی ارکان میں شدید جھڑپ

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا ایوان اس وقت مچھلی بازار بن گیا جب تحریک انصاف نے ایل این جی کی قیمت نہ بتانے پر احتجاج شروع کر دیا۔

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا سیف الرحمان کا ایل این جی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔ اوگرا نے ایل این جی کو غیرقانونی نہیں کہا ایس این جی پی ایل کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ای سی سی نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایس او معاہدے پر دستخط ہونے تک قیمتیں اوپن نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے کہا ایل این جی کی قیمت ایشیا میں سب سے کم ہو گی بات بڑھنے لگی تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا تحریک انصاف ہنگامہ کرے گی تو اجلاس ملتوی کر دوں گا۔

کوئی غیر قانونی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جواب چاہیے تو آرام سے بیٹھیں۔ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔