مصنوعی توانائی بحران کے نام پر لوڈ شیڈنگ سے معیشت کی تباہی کرنا غداری کے مترداف ہے

load shedding

load shedding

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکمرانوں نے کالا باغ ڈیم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کیلئے مصنوعی توانائی بحران پیدا کرکے بدترین لوڈ شیڈنگ کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن ہی نہیں بنارکھی ہے بلکہ صنعتی ‘ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کی سبوتاژی کے ذریعے وطن عزیز کو معاشی بحران سے دوچارکرنے کے ذمہ دار بھی ہیں ۔

جو یقینا غداری کے ذمرے میں آتا ہے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ ‘ عمرا ن چنگیزی ‘میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اورخان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کیخلاف تین صوبائی اسمبلیاں قراردادیں منظور کرچکی ہیں مگر اس کے باجود حکمران اپنے مفادات کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو قومی ضرورت قرار دیکر اس کی تعمیر پر مصر ہیں اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کو بیزار کرکے کالا باغ ڈیم کی افادیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں جبکہ توانائی کیلئے ڈیموں کی تعمیر واقعی ناگزیر ہے تو اب تک کالا باغ سے ہٹ کر مزید کئی ڈیموں کی تعمیر کیوں نہیں کی گئی قوم کو حکمرانوں سے اس سوال کا جواب لینا چاہئے ۔