لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہم سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ کا دوہ کیا جہاں پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم كو منصوبے كی ابتدا سے لے كر اب تك كام كی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

جناب نوازشریف نے چیرمین واپڈا کو كام كی بروقت تكمیل كو یقینی بنانے كی ہدایت دیتے ہوئے كہا کہ قوم سے كیے گئے وعدے ہر صورت پورے كریں گے، قوم كو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے كی فكر مجھ سے زیادہ كسے ہوگی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم سے جو وعدے کر رکھے ہیں ان کے سامنے آنے والی كوئی بھی ركاوٹوں کو دور کیا جائیگا، ہم لوڈ شیڈنگ كے مكمل خاتمے کے لیے كوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حكومت بجلی كے تمام منصوبوں كو شیڈول كے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پُرعزم ہے تا كہ ملك كو بجلی كی لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو اور صنعتی پیداوار كو فروغ ملے۔